حیدرآباد

منصف ٹی وی کے ’گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024کا شاندار پیمانہ پر انعقاد

منصف ٹی وی کے اس گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024 کو پیش کرنے میں ویز ہیلتھ ایل ایل پی‘ جرمنٹن ہاسپٹلس اور ویلیزا ویلنیس نے تعاون کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پارٹنر روزنامہ منصف نے بھی اس کانکلیو کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔

حیدرآباد: ہندوستان کے واحد اردو سٹلائٹ چیانل منصف ٹی وی کی جانب سے منگل کو ریڈ روز فنکشن ہال نزد حج ہاوز نامپلی پر گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024 کا شاندار پیمانہ پر انعقاد عمل میں آیا۔ بڑے پیمانہ پر منعقد ہونے والے اس کانکلیو میں معروف ڈاکٹروں نے شرکت کرتے ہوئے منصف ٹی وی کے ناطرین کو اپنے تجربات اور خیالات سے واقف کرایا۔

متعلقہ خبریں
منصف ٹی وی کا منگل کی شام گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024، گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن اور محمد علی شبیر مہمان خصوصی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

 اس کانکلیو کے انعقاد کا مقصد موجودہ طرز زندگی سے ہونے والی بیماریوں سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ ان سے محفوظ رہنے کے طریقوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ منصف ٹی وی اپنے قیام کے بعد سے لوگوں کو ہر چھوٹی بڑی خبر سے بہ خبر رکھنے کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے پروگرام بھی پیش کررہا ہے جو ہر کسی کی ضرورت ہے۔

اس گلوبل ہیلتھ کانکلیو میں ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ایم ڈی‘ پی ایچ ڈی ڈائرکٹر اسٹار فزیاٹرک سرویس امریکہ‘ ڈاکٹر منیر جواد زر خان ایم بی بی ایس چیرمین اینڈ ایم ڈی چیف آرتھوپیڈک سرجن جرمین ٹن ہاسپٹلس حیدرآباد‘ ڈاکٹر تریوکرم ایم بی بی ایس ایم ڈی ڈیابیٹولوجی اینڈ کارڈیالوجسٹ‘

ڈاکٹر شمع ویلیزا ولنس‘ ڈاکٹر شجاعت علی صوفی سابق جوائنٹ ڈائرکٹر دوردرشن کیندر چینائی‘ ڈاکٹر سید نعمت اللہ مکہ ہیلتھ سنٹر حیدرآباد‘ ڈاکٹر ایس پرودوی راج آرتھوپیڈک سرجن میدک‘ ڈاکٹر اشوک کمار میدک‘ ڈاکٹر مدثر الدین اسسٹنٹ سویل سرجن جگتیال‘ ڈاکٹر محمد اعجاز کریم نگر‘ ڈاکٹر ایم اے مجیب کاما ریڈی‘

 ڈاکٹر محمد آصف حنیف کما ریڈی‘ ڈاکٹر سیدہ شائمہ روشن نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدرآباد‘ ڈاکٹر سیدہ عمیمہ رومان نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدرآباد‘ ڈاکٹر شاہجہاں نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدرآباد اور ڈاکٹر سلمیٰ صباء نیوٹریشنسٹ ویلیزا حیدرآباد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع امریکہ نے موجودہ دور میں صحت کو درپیش مختلف چیالنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے کھانے پینے‘ سونے جاگنے سے متعلق جو اصول بتائے ہیں اس پر عمل کرتے ہوئے ہم ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ڈاکٹر قطب الدین نے کہاکہ کئی احادیت کا حوالہ دیتے ہوئے خاص طورپر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دیر رات تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کی عادت سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حضرت محمدؐ نے ہمیں کئی ایسے اصول بتائے ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے ہم پرسکون اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ڈاکٹر قطب الدین نے کہاکہ آج ہمار طرز زندگی ہی ہمارے لئے سب سے بڑی مصیبت بن رہی ہے جس میں بدلاؤ لانا بہت ضروری ہے۔

 اس گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024 کی نگرانی منصف ٹی وی کے سی ای او جناب حبیب نصیر نے کی جبکہ دیگر نے بھی اس کامیاب کانکلیو میں اپنا رول ادا کیا۔

 منصف ٹی وی کے اس گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024 کو پیش کرنے میں ویز ہیلتھ ایل ایل پی‘ جرمنٹن ہاسپٹلس اور ویلیزا ویلنیس نے تعاون کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پارٹنر روزنامہ منصف نے بھی اس کانکلیو کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔