بھارت

آئندہ 6 ماہ میں زائداز70 لاکھ شادیاں انجام پانے کا امکان

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس(سی اے آئی ٹی) کے اندازہ کے مطابق اس عرصہ میں ملک بھر میں تقریباً 70 لاکھ شادیاں ہوں گی اور شادیوں کی خریداری اور دیگر خدمات کیلئے زائداز 13 لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

نئی دہلی: ملک بھر میں تاجربرادری پُرجوش موڈ میں ہے اور آنے والے شادیوں کے سیزن میں جس کا 15 جنوری سے آغاز ہوگا، اچھا کاروبار ہونے کی امید کررہی ہے۔ شادیوں کا سیزن 15 جنوری سے شروع ہوگا اور 27 جون تک جاری رہے گا، اِس مرتبہ شادیوں کیلئے 53 مبارک تاریخیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان
غیرت کے نام پر قتل: حیدرآباد میں ایک شخص کا بیوی کے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
باراتیوں کی زدوکوب سے ویٹر ہلاک
رس گلا کھانے سے 70 افراد بیمار

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس(سی اے آئی ٹی) کے اندازہ کے مطابق اس عرصہ میں ملک بھر میں تقریباً 70 لاکھ شادیاں ہوں گی اور شادیوں کی خریداری اور دیگر خدمات کیلئے زائداز 13 لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

ایک اندازہ کے مطابق صرف دہلی میں زائداز 7 لاکھ شادیاں انجام پائیں گی اور اِن پر اندازاً 1.25 لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ گزشتہ سال نومبر۔ دسمبر میں ملک بھر میں 32 لاکھ شادیاں انجام پائی تھیں جن پر تقریبا 3.75 لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے۔

سی اے آئی ٹی کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور سکریٹری جنرل پروین کھنڈلوال نے اطلاع دی کہ آنے والے شادیوں کے سیزن میں تقریبا 10 لاکھ شادیوں پر فی شادی اندازاً  3 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

ہر شادی پر تقریبا 5 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ 15 لاکھ شادیوں پر 10 لاکھ روپے فی شادی، اور 10 لاکھ شادیوں پر 15 لاکھ روپے فی شادی خرچ کئے جائیں گے۔ 3 لاکھ شادیوں پر 50 لاکھ روپے فی شادی،جبکہ 2 لاکھ شادیوں پر ایک کروڑ روپے یا اس سے زیادہ مصارف کئے جانے کا اندازہ ہے۔

 سی اے آئی ٹی نے کہا کہ آنے والے شادیوں کے موسم میں اچھے کاروبار کے امکانات کے پیش نظر ملک بھر کے تاجرین نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔