تلنگانہ
تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
اس نشست کا ضمنی انتخاب، کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے استعفے کے سبب لازمی ہوگیا ہے جنہوں نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اس نشست کا ضمنی انتخاب، کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے استعفے کے سبب لازمی ہوگیا ہے جنہوں نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
مرکزی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کی پولنگ 3 نومبر کو ہوگی۔ انتخابات کا اعلامیہ 7 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ اسی دن سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل شروع ہو گا۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ14اکتوبر رکھی گئی ہے۔ پرچہ نامزدگیوں کی جانچ 15اکتوبر کو ہوگی اورنام واپس لینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبرہوگی۔
ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔