جرائم و حادثات

جائیداد کے تنازع پر نوجوان کا قتل

اس تنازع کی وجہ سے گزشتہ روز دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور جھگڑا بڑھ گیا۔

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں زمینی تنازعہ کی وجہ سے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور ملزم گھر کو تالا لگا کر اہل خانہ سمیت فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پچیس سال قبل شیورام گجر نے ضلع کے نورآباد تھانہ علاقہ کے گاؤں دھنیلا میں اسی گاؤں کے رام لکھن گرجر سے ایک بیگھہ زمین خریدی تھی۔

خاندانی تعلقات کی وجہ سے شیورام نے وہ زمین اپنے نام پر رجسٹر نہیں کروائی تھی۔ موجودہ دور میں اس زمین کی قیمت بڑھ گئی ہے اور جب شیو رام گرجر نے رجسٹریشن کے لیے کہا تو اس نے مزید رقم مانگی۔

اس تنازع کی وجہ سے گزشتہ روز دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور جھگڑا بڑھ گیا۔

جس کے نتیجہ میں شیو رام گرجر کے بھتیجے رامو گرجر (25) کو رام لکھن کی طرف کے لوگوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور ملزم پارٹی اس کے گھر کو تالا لگا کر اہل خانہ کے ساتھ موقع سے فرار ہو گئی۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔