بھارت

مرمو، مودی اور شاہ نے بہار دیوس پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج بہار دیوس کے موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج بہار دیوس کے موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیا، "ریاست کے تمام لوگوں کو بہار دیوس پر نیک خواہشات۔ بھگوان مہاویر، بھگوان بدھ اور گرو گوبند سنگھ جی سے جڑی یہ شاندار سرزمین جمہوریت کی ماں بھی ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ بہار کے محنتی اور باصلاحیت لوگ ترقی اور خوشحالی کی نئی داستانیں لکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار دیوس کے موقع پر بہار کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بہار اپنی شاندارتاریخ اور ثقافت کے لئے مشہور ہے۔ قومی زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے والے بہار کے لوگوں نے اپنی محنت اور عزم سے ایک خاص پہچان بنائی ہے۔

مسٹر شاہ نے کہا، ’’بہار دیوس پر سب کو نیک خواہشات۔ قدیم زمانے سے ہی بہار ہندوستان کی تعلیم اور پالیسیوں کا مرکز رہا ہے۔ میں ریاست کے لوگوں کی مسلسل خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔

ذریعہ
یواین آئی