شمالی بھارت
یوپی میں مسجد کی دیواروں پر جئے شری رام تحریر کردیا گیا
گاؤں کے ساکن بابو خان نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح جب مسجد کھولنے پہنچے تو انھوں نے اس کے دروازے پر جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔

باغپت (اترپردیش): گاؤں کی ایک مسجد کی دیواروں اور دروازے پر جئے شری رام تحریر کرنے پر پولیس نے آج ایک کیس درج کرلیا۔ یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع باغپت کے موضع سرور پور کلاں کی بڑی مسجد میں پیش آیا۔ گاؤں کے ساکن بابو خان نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح جب مسجد کھولنے پہنچے تو انھوں نے اس کے دروازے پر جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔
خان نے بتایا کہ مسجد کی دیواروں پر بھی کئی مقامات پر یہ مذہبی نعرہ تحریر تھا۔ انھوں نے کپڑا لے کر اسے پونچھ دیا۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر دیواروں پر دوبارہ پینٹ کرا دیا۔