حیدرآباد

حفیظ پیٹ کے قریب ٹرین میں مسلم مسافر پر حملہ، پولیس کی جانچ جاری: وائرل ویڈیو

حیدرآباد: منماڈ–کاکیناڈا–شردی ایکسپریس میں سفر کے دوران ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مسلم مسافر محمد عمران پر مبینہ طور پر ہندو شرپسندوں کے ایک گروہ نے حملہ کیا۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر حافظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین اسٹیشن کی جانب بڑھ رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
کامیابی حاصل کرنے کے لیے مشق، نظم و ضبط،  محنت اور جستجو ضروری
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
ماہ رمضان کی تربیت سے استفادہ کرتے ہوئے تقوی اور استقامت کے پیکربنے رہیں ، نمازوں کے ذریعہ مساجد کی رونق برقرار رکھی جائے: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی کا خطاب
ایچ پی وی ویکسین: ایک انجکشن، سروائیکل کینسر کے خاتمے کی امید
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی

اطلاعات کے مطابق محمد عمران لاطور جا رہے تھے کہ اسی دوران تقریباً 20 افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے، اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور تفتیش میں تعاون کریں۔

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ روز بروز ہوتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ جیسے سیاسی رہنما بھی مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے اسلاموفوبک ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں، جس سے نفرت اور فرقہ وارانہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔