حیدرآباد

تحریک مسلم شبان کا احتجاج: گستاخیوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

تحریک مسلم شبان نے سرور کونین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہونے والی مسلسل گستاخیوں کے خلاف ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

حیدرآباد: تحریک مسلم شبان نے سرور کونین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہونے والی مسلسل گستاخیوں کے خلاف ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مدرسہ انوارسیفی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستاربندی
وقف ترمیمی بل 2024، اوقاف کی جائیدادوں کے خاتمہ کا آغاز : محمد مشتاق
وحدت اسلامی ہند کا ”یوم شہادت بابری مسجد“کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

تنظیم کے صدر محمد مشتاق ملک نے کہا ہے کہ حال ہی میں گستاخ رسول کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان اور لہجہ مسلمانوں، خاص طور پر عاشقان رسول کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

اجلاس بتاریخ 19 اکتوبر 2024، دوپہر 2 بجے میڈیا پلیس آڈیٹوریم، جامعہ نظامیہ کمپلیکس، عابڈس روڈ، گن فونڈری، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر پرامن، منظم اور متحد احتجاج کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی شخص کو اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے کی جرات نہ ہو۔

محمد مشتاق ملک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول پولیس کی نگرانی میں اطمینان سے ہیں، اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ مسلمانوں کے لیے ایک تشویش کا مقام ہے۔ دکن کی سرزمین کا سکوت بھی اس اہم مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

اجلاس کی دعوت دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس میں شرکت کر کے اُمت کی رہنمائی فراہم کی جائے اور حق عشق ثابت کرنے کی کوشش کی جائے۔

تحریک مسلم شبان نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں اور متحد ہو کر احتجاج میں شرکت کریں۔