جنوبی بھارت

کیرالہ میں حجاب جلانے کا واقعہ

کیرالہ یکتی وادی سنگم کی جانب سے اتوار 6 نومبر کو یہاں ایک سیمینار رکھا گیا تھا جس کے دوران 6 مسلم خواتین نے حجاب جلاتے ہوئے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

کوزی کوڈ: ایران میں حجاب مخالف تحریک کے ساتھ اظہار یگانگت کے طور پر، کیرالہ میں 6 مسلم خواتین نے حجاب جلایا۔

کیرالہ یکتی وادی سنگم کی جانب سے اتوار 6 نومبر کو یہاں ایک سیمینار رکھا گیا تھا جس کے دوران 6 مسلم خواتین نے حجاب جلاتے ہوئے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

کوزی کوڈ میں منعقدہ ’’فانوس۔سائنس اور آزاد فکر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے دوران مسلم خواتین نے، جو تنظیم کا حصہ ہیں، ایران میں جاری حجاب مخالف تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حجاب جلایا۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں حجاب جلانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ان خواتین نے ایران میں جبری حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کی حمایت میں نعرے لگائے۔ انہوں نے اس موقع پر پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔

یکتی وادی سنگم ایک قومی تنظیم ہے۔ یہ ہر سال آزاد فکر کے موضوع پر سیمینار منعقد کرتی ہے۔ اس تقریب میں چند مسلم خواتین سمیت مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔