تلنگانہ
”میری پرانی دوست۔393ایمبسڈرکے ساتھ“:چندرابابو
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ اب جدید گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ کار جو اب تک حیدرآباد میں موجود تھی، حال ہی میں اے پی کے منگل گری میں تلگو دیشم پارٹی کے مرکزی دفتر لائی گئی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے تین دہائیوں قبل استعمال کی گئی اپنی ایمبیسیڈر کار کو دیکھ کر پرانی یادیں تازہ کیں۔
جب وہ متحدہ ریاست کے وزیراعلیٰ تھے تو 393 نمبر والی ایمبیسیڈر گاڑی میں پوری ریاست کا دورہ کیا کرتے تھے۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ اب جدید گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ کار جو اب تک حیدرآباد میں موجود تھی، حال ہی میں اے پی کے منگل گری میں تلگو دیشم پارٹی کے مرکزی دفتر لائی گئی۔
پارٹی دفتر پہنچے وزیراعلیٰ چندرا بابو، اس گاڑی کو دیکھ کر ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔
انہوں نے کہا”میری پرانی دوست، ایمبیسیڈر 393 کے ساتھ“ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان یادگار تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا۔