تلنگانہ

تلنگانہ :حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے ٹکر۔دو افراد ہلاک

پہلا واقعہ ردراورم کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بائیک کو کار نے ٹکر مار دی اور بغیر رُکے وہاں سے فرار ہوگئی۔ اس حادثہ میں دتیا نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سِرِسلہ ضلع کے ویمل واڑہ علاقہ میں ایک کار نے تین افراد کو ٹکر مار دی ۔ شراب کے نشہ میں دھت ڈرائیور نے کار چلاتے ہوئے مختلف مقامات پرتین افراد کو ٹکر مار دی ۔ ان حادثات کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا


پہلا واقعہ ردراورم کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بائیک کو کار نے ٹکر مار دی اور بغیر رُکے وہاں سے فرار ہوگئی۔ اس حادثہ میں دتیا نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔


اس کے بعد ویمل واڑہ منڈل کے آری پلی کے قریب ایک اور بائیک کو کار نے ٹکر ماری، جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوار ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد ڈرائیور کار کو وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔


پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور کار کے نمبر کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے۔