جموں و کشمیر

پیگاسس کے ذریعہ میرا فون ہیک کرلیا گیا : التجا مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی لڑکی اور ان کی میڈیا مشیر التجا مفتی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ ان کا فون پیگاسس اسپائی ویر کے ذریعہ ہیک کیاگیا ہے۔

سرینگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی لڑکی اور ان کی میڈیا مشیر التجا مفتی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ ان کا فون پیگاسس اسپائی ویر کے ذریعہ ہیک کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی

انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایپل سے الرٹ آیا ہے کہ میرا فون پیگاسس کے ذریعہ ہیک ہوا ہے جسے خریدنے کی بات حکومت ہند نے مانی ہے۔

یہ اسپائی ویر حکومت کے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال ہورہاہے۔

التجا مفتی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی ان خاتون رہنماؤں کی جاسوسی کررہی ہے جو اس کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتیں۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی بے شرمی سے خاتون رہنماؤں کی جاسوسی کررہی ہے کیونکہ یہ خواتین اس کی مرضی کے مطابق نہیں چلتیں۔

اسرائیلی سائبر سیکیوریٹی کمپنی این ایس او گروپ کا ڈیولپ کردہ اسپائی ویر پیگاسس موبائیل فونس کو واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال کے ذریعہ کنٹرول کرلیتا ہے۔

a3w
a3w