حیدرآباد

ٹولی چوکی میں 30 لاکھ کی زیورات چوری کا معمہ حل، گھریلو ملازمہ گرفتار

حیدرآباد کے ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن نے ایک اہم چوری کے کیس کو حل کرتے ہوئے 36 سالہ گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

حیدرآباد کے ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن نے ایک اہم چوری کے کیس کو حل کرتے ہوئے 36 سالہ گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزمہ نے 20 اگست 2025 کو میر شفیع علی خان کے مکان سے تقریباً 30 تولے سونا، یعنی 300 گرام زیورات، جس کی مالیت 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، چرا لیے تھے۔

چوری شدہ سامان میں کئی زیورات شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے یہ قیمتی زیورات رہن رکھ دیے تھے، جنہیں برآمد کر لیا گیا ہے۔

اس کارروائی کی نگرانی ACP ٹولی چوکی ڈویژن سید فیاض نے کی، جبکہ DCP ساوتھ ویسٹ زون جی چندر موہن کی رہنمائی میں کیس کو حل کیا گیا۔

اس آپریشن میں SHO ایل رمیش نائیک، ایڈیشنل انسپکٹر جی بلراج اور سب انسپکٹر جی راگھویندرا پر مشتمل کرائم ٹیم نے حصہ لیا۔