انٹرٹینمنٹ
الوارجن کی ضمانت کی عرضی پر نامپلی عدالت کا فیصلہ محفوظ
نامپلی کورٹ، سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں فلی اداکار الوارجن کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر 3 جنوری کو فیصلہ سنائے گی۔
حیدرآباد: نامپلی کورٹ، سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں فلی اداکار الوارجن کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر 3 جنوری کو فیصلہ سنائے گی۔
عدالت میں پیر کے روز درخواست گزار اور پولیس کی جانب سے داخل کردہ جواب کے دلائل کی سماعت ہوئی۔ دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
توقع ہے کہ عدالت 3 جنوری کو فیصلہ سنائے گی۔ قبل ازیں عدالت نے الوارجن کی عرضی پر 27 دسمبر کو سماعت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مگر پولیس کی جانب سے مزید مہلت طلب کرنے کے بعد عدالت نے سماعت کو 30 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔ ہائی کورٹ نے 13 دسمبر کو عبوری ضمانت فراہم کرتے ہوئے درخواست گزار الوارجن کو ہدایت دی تھی کہ وہ باقاعدہ ضمانت کے لئے تحت کی عدالت سے رجوع ہوں۔