مہاراشٹرا

نریندرمودی کا برانڈ ختم ہوگیا ہے: سنجے راوت

سنجے راوت نے کہا کہ وزیراعظم ملک بھر میں روڈ شو کر رہے ہیں، کیا ان کے پاس کوئی اور کام نہیں؟ وزیر اعظم کبھی منی پور نہیں گئے، کشمیری پنڈتوں کے آنسو پوچھنے جموں نہیں گئے۔

ممبئی:راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے لیڈڑ سنجے راوت نے چہارشنبہ کو وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ’’(نریندر) مودی برانڈ‘‘ ختم ہو گیا ہے اور یہ شرم کی بات ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گھاٹ کوپر سانحہ میں 18 افراد کی جان جانے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی میں ایک میگا روڈ شو کا انعقاد کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد اپنے امیدوار وزارت عظمیٰ کا اعلان جلد کردے گا: سنجے راوت
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت

راوت نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مودی گھاٹ کوپر میں جائے حادثہ کا دورہ کر سکتے ہیں اور مگرمچھ کے آنسو بھی بہا سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہا وکاس اگھاڑی اور شیو سینا (یو بی ٹی) نے عام انتخابات کے آنے والے نتائج کے تعلق سے ملک کے وزیر اعظم میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی شکست کے خوف سے سڑکوں پر ہیں اور بی جے پی سازگار نتائج کو یقینی بنانے کے لئے انہیں سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔ راوت نے کہا، ’’ہم ممبئی میں چھ سیٹوں پر لڑ رہے ہیں اور ہمیں ان سب پر جیت حاصل کرنے کا یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک بھر میں روڈ شو کر رہے ہیں، کیا ان کے پاس کوئی اور کام نہیں؟ وزیر اعظم کبھی منی پور نہیں گئے، کشمیری پنڈتوں کے آنسو پوچھنے جموں نہیں گئے۔ گھاٹ کوپر میں بل بورڈ گرنے سے 18 افراد کی موت ہوگئی، ان سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ آج شاید وہ مگرمچھ کے آنسو بہائیں گے۔‘‘

راؤت نے کہا ’’مہاراشٹر میں اب تک جن سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے ان میں سے 90 فیصد سیٹوں پر مہاوکاس اگھاڑی جیت رہی ہے۔ ایم وی اے ممبئی، تھانے، کلیان ڈومبی ولی، ناسک، ڈنڈوری میں زیادہ تر سیٹیں جیتے گی۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مسٹر مودی کو مہاراشٹرا آنا چاہئے، تب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا برانڈ ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کے بعد مودی کو ہمالیہ جانا پڑے گا، مہاراشٹر ان کی یاترا کے انتظامات کرے گا۔

a3w
a3w