حیدرآباد

حیدرآبادی نوجوانوں کی امریکی یونیورسٹی میں شاندار کامیابی

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی معروف جامعات میں سے ایک "کرسچن برادرس یونیورسٹی" ممفس، ٹینیسسی اسٹیٹ سے امسال حیدرآبادی نوجوانوں نے ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

حیدرآباد: ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی معروف جامعات میں سے ایک "کرسچن برادرس یونیورسٹی” ممفس، ٹینیسسی اسٹیٹ سے امسال حیدرآبادی نوجوانوں نے ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے سالانہ امتحانات میں شاندار مظاہرہ کیا اور امتیازی نمبرات سے کامیاب قرار دیئے۔

ان طلبا میں محمد زبیر الدین ولد جناب محمد نسیم الدین، محمد عبدالجبار ولد جناب محمد عبدالوحید، محمد علی ولد جناب محمد نصیر حبیب اور محمد طاہر احمد ولد جناب محمد نثار احمد شامل ہیں جنہوں نے ماسٹرز ان کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنس میں امتیازی کامیابی حاصل کی۔

11/ مئی کو دوپہر 1 بجے لینڈرس سنٹر، 4560 وینچر ڈراؤ، ساؤتھ ہیون، مسسسپی، امریکہ میں منعقدہ کانوکیشن میں کرسچن برادرس یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیر پرسن محترمہ ایملی گریر کے ہاتھوں مذکورہ نوجوانوں کو ماسٹرز ڈگری عطا کی گئی۔

یونیورسٹی کے پریسیڈنٹ، وائس پریسیڈنٹ، ٹرسٹیز اور فیکلٹی نے کامیاب نوجوانوں کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حیدرآباد سے محمد علی کے والد جناب محمد نصیر حبیب اور محمد طاہر احمد کے برادر جناب محمد انصار احمد نے کانووکیشن میں شرکت کی۔

a3w
a3w