امریکہ و کینیڈا
ناسا نے آئی ایس ایس کیلئے اسپیس ایکس کریو-7 مشن لانچ کیا
لانچ آج صبح مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 27 منٹ ( گرین وچ مڈ ٹائم 07:27) پر ہوئی۔ جسے پہلے ہی کئی بار ملتوی کیا جاچکا ہے۔ پہلے اسے 15 اگست کو لانچ کرنے کا منصوبہ تھا۔
واشنگٹن: اینڈیور نامی ڈریگن خلائی جہاز پر اسپیس ایکس کریو -7 مشن کو ہفتہ کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں لانچ کیاگیا ہے۔ یہ معلومات ناسا کی لائیو نشریات سے سامنے آئی ہیں۔
لانچ آج صبح مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 27 منٹ ( گرین وچ مڈ ٹائم 07:27) پر ہوئی۔ جسے پہلے ہی کئی بار ملتوی کیا جاچکا ہے۔ پہلے اسے 15 اگست کو لانچ کرنے کا منصوبہ تھا۔
ناسا کے مطابق، کریو-7 مشن میں ناسا کے خلاباز جیسمین موگھبیلی، یورپی خلائی ایجنسی کے خلاباز آندریاس موگینسن، جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز ساتوشی فروکاوا اورروسکوسموس کے خلاباز کونسٹنٹین بوریسوف شامل ہیں۔