سوشیل میڈیا

نسیم شاہ سری لنکا میں موجود، اروشی روٹیلا بھی کولمبو پہنچ گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے گلدستے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ بھی کولمبو میں ہیں، اروشی کی کولمبو میں انٹری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کولمبو: پاکستانی قومی ٹیم سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں تاہم اب ہندوستانی اداکارہ اروشی روٹیلا بھی سری لنکا پہنچ گئی ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے گلدستے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ بھی کولمبو میں ہیں، اروشی کی کولمبو میں انٹری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

نسیم کی وائرل تصویرسامان کی ٹرالی گھسیٹتے ہوئے لی گئی تھی جس میں ان کا آدھا چہرہ چھپا ہوا اور سونے پر سہاگہ ان کے دیکھنے کا انداز ہے۔ ایک صارف نے تو سری لنکا میں اروشی کی موجودگی کے پیش نظرصارفین سے نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دعا گو ہونے کی درخواست کرڈالی۔

واضح رہے کہ اروشی نسیم شاہ کو ’ہیرا‘ قراردے چکی ہیں۔ اداکارہ نے فروری 2023 میں کرکٹر کی سالگرہ پرانہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا جس پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ گذشتہ سال دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچوں کے موقع پر اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کو لے کر سوشیل میڈیا میں خوب افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ دونوں کے درمیان کوئی چکر چل رہا ہے۔

اروشی نے تو اس پر لب کشائی نہیں کی تھی لیکن نسیم شاہ نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں اروشی نامی کسی لڑکی کو نہیں جانتا۔ یہ سب سوشیل میڈیا یوزرس کا کیا دھرا ہے۔

a3w
a3w