مشرق وسطیٰ

ایران: "مکہ اتحاد کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے”

باقری نے بتایا کہ اس اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر اور ایک اعلیٰ ترک حکام شریک ہوں گے اور یہ حکام ایران نیشنل سیکیورٹی ہائی کونسل کے سکریٹری جنرل محسن رضائی سے ملاقات کریں گے۔

تہران: ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی حکام ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔


ایران نیشنل سیکیورٹی ہائی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے ایرانی ٹی وی پر کہا کہ مکہ اتحاد کے رکن ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے۔


باقری نے بتایا کہ اس اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر اور ایک اعلیٰ ترک حکام شریک ہوں گے اور یہ حکام ایران نیشنل سیکیورٹی ہائی کونسل کے سکریٹری جنرل محسن رضائی سے ملاقات کریں گے۔


ایرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ باقری نے ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی، تاہم یہ اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔


ترک خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔