تلنگانہ
تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ کونظر بند
اطلاعات کے مطابق دونوں شہروں حیدرآباد اورسکندرآباد سے بی جے پی کے کارپوریٹرس، قائدین اور کارکن بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شامل ہونے پہنچ سکتے ہیں، اس لیے پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے رام چندر راؤ کو وہاں جانے سے روکا اور ان کو گھر پر نظر بند کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ کو آج صبح پولیس نے گھر پر نظر بند کر لیا۔
حال ہی میں جوبلی ہلز میں ایک مندر کے قریب حکام نے انہدامی کارروائیاں کی تھی جس پر ہندو تنظیمیں بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہی ہیں۔
ہندو تنظیموں نے آج احتجاجی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں شہروں حیدرآباد اورسکندرآباد سے بی جے پی کے کارپوریٹرس، قائدین اور کارکن بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شامل ہونے پہنچ سکتے ہیں، اس لیے پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے رام چندر راؤ کو وہاں جانے سے روکا اور ان کو گھر پر نظر بند کر دیا۔
مندر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور کئی بی جے پی کارپوریٹرس کو بھی گھروں میں نظر بند کیا گیا۔