قومی
نیہا بورا کے معاملے میں کل کیا ہونے والا ہے؟
دہلی ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ وہ دہلی پولیس کی نوٹس کے خلاف آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) کی صدر نیہا بورا کی درخواست کی سماعت 22 اکتوبر کو کرے گی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ وہ دہلی پولیس کی نوٹس کے خلاف آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) کی صدر نیہا بورا کی درخواست کی سماعت 22 اکتوبر کو کرے گی۔
نیہا بورا کو نوٹس دی گئی تھی کہ وہ اسپیشل اگزیکٹیو مجسٹریٹ کے سامنے پیس بانڈ پر دستخط کریں۔ نیہابورا ایس آئی آر میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہی ہیں۔
وہ چاہتی ہیں کہ نوٹس رد کردی جائے اور پولیس کو ہدایت دی جائے کہ ان کے ساتھ سختی نہ برتے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد نے نیہابورا کے وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی کی۔
کیس کی سماعت آج ہونی تھی کیونکہ اسٹوڈنٹ لیڈر نے ہائیکورٹ میں جلد سماعت چاہی تھی جسے اس ہفتہ دسہرہ کی چھٹیاں ہیں۔