امریکہ و کینیڈا

ویڈیو: نتن یاہو کا کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب، ہزاروں امریکی احتجاج کیلئے پہنچ گئے

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کے دوران کانگریس کے اندر اور باہر دونوں جانب شدید احتجاج کیا گیا۔

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب کے دوران کانگریس کے اندر اور باہر دونوں جانب شدید احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو
نتن یاہو کے ماتھے پر ایسی سیاہی ملی گئی ہے جو کبھی دھْل نہیں سکے گی: اردغان
اسرائیل میں ہزاروں شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کیپٹل ہل کے باہر ہزاروں امریکی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ہزاروں کی تعداد میں امریکی شہری کانگریس کی عمارت کے باہر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے نیتن یاہو کے خطاب سے پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔

عمارت کے باہر مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کی وجہ سے غزہ میں ہزاروں بے گناہ بچوں اور عورتوں کی شہادتوں کی وجہ سے نیتن یاہو کے جنگی جرائم میں وارنٹس جاری کر کے گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

احتجاج میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے امریکی سیاستدانوں کی منافقت ہے جو تمام تر حدوں کو عبور کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کے لئے جمع ہونے والے مظاہرین امن کے خواہاں تھے، نیز انہوں نے ایسے کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن میں سے بعض پر مطلوبہ مجرم کی علامت ڈیزائن کر کے اس میں نیتن یاہو کی تصویر چسپا کردی گئی تھی۔

امریکی صدر بائیڈن کے خلاف بھی مظاہرین کی جانب سے احتجاج اور شدید نعرے بازی کی گئی، پولیس نے مجمعے کو منتشرکرنے کیلیے مداخلت کی اور متعدد مظاہرین کوحراست میں لے لیا۔

a3w
a3w