جرائم و حادثات

محبت کی شادی سے ناراض دلہن کے افراد خاندان نے دلہے کے مکان کو آگ لگادی

محبت کی شادی سے ناراض دلہن کے افراد خاندان نے دلہے کے مکان کو آگ لگادی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔

حیدرآباد: محبت کی شادی سے ناراض دلہن کے افراد خاندان نے دلہے کے مکان کو آگ لگادی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

پرشانت اور جیوتی ایک دوسرے سے محبت کیاکرتے تھے جنہوں نے اپنے افراد خاندان کی مرضی کے خلاف چند دن قبل گھر سے بھاگ کرشادی کی تھی۔

یہ شادی پرشانت کے والدین کی ایما پر ہونے کا الزام لگاتے ہوئے جیوتی کے ارکان خاندان نے پرشانت کے مکان میں داخل ہوکر توڑپھوڑکی اور بعد ازاں مکان کو آگ لگادی۔

اس واقعہ کے وقت پرشانت کے والدین گھر میں نہیں تھے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جس کے پیش نظر پولیس کوتعینات کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شرو ع کردی۔

a3w
a3w