حیدرآباد

محبوب نگر کی ترقی کے نئے باب کا آغاز: کے سی آر

کے سی آر نے کلکٹریٹ کی نئی عمارت کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر ضلع کی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ عوام کی سہولت کے خاطر تمام محکموں کو ایک ہی چھت تلے لایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ضلع محبوب نگر کے مضافات میں پالا کنڈا میں تعمیر کردہ انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ کلکٹریٹ کے افتتاح کے بعد کلکٹر محبوب نگر وینکٹ راؤ کو ان کی کرسی پربیٹھایاگیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔

 انہوں نے کلکٹریٹ کی نئی عمارت کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر ضلع کی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ عوام کی سہولت کے خاطر تمام محکموں کو ایک ہی چھت تلے لایا جارہا ہے۔ قبل ازیں کے سی آر نے پولیس دستہ کی سلامی لی۔انہوں نے ضلع کے عوام کو مبارکباد دی۔

 آج صبح سڑک کے راستہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ضلع کے لئے روانہ ہوئے پہلے انہوں نے شہر کے امبیڈکر چوراہا پر تعمیر کردہ ٹی آر ایس پارٹی آفس تلنگانہ بھون کا افتتاح کیا۔

بعدمیں پالا کنڈا میں 22 ایکراراضی پر 55کروڑ روپے کے مصارف سے تعمیر کردہ کلکٹریٹ کی نئی انٹیگریٹیڈ عمارت کا افتتاح کیا۔ چیف منسٹر نے سہ پہر ضلع کی ترقی کے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی وزراء ایس نرنجن ریڈی وی سرینواس گوڑ، پارٹی قائدین، اراکین پارلیمنٹ، اسمبلی وکونسل کی بڑی تعداد موجود تھی۔

a3w
a3w