حیدرآباد

شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں اچانک بارش

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں آج دوپہر اچانک بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں آج دوپہر اچانک بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

پرانا شہر کے ساتھ ساتھ حمایت نگر،پنجہ گٹہ، لکڑی کا پل،امیر پیٹ، مادھاپور،جوبلی ہلز، بنجاراہلز،آرٹی سی کراس روڈ،اُپل، دلسکھ نگر اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

بارش کے سبب بعض علاقوں میں پانی جمع ہوگیااورگاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیداہوئی۔

بعض مقامات پر بجلی کی سپلائی میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگئی۔بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسی دوران ریاست کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 38ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اضلاع بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اورجوگولامباگدوال میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ 12تا15مئی ریاست میں موسم کے خشک رہنے کاامکان ہے۔

12 تا 14 مئی ریاست کے بعض حصوں میں اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تاتین ڈگری کے اضافہ کا امکان ہے۔

عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 41.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی