قومی

گوگل جیمِنی سے 3D فوٹو بنانے کا نیا جنون

سوشل میڈیا کی دنیا میں ہر دن کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ سامنے آتا ہے، مگر کچھ ٹرینڈ ایسے ہوتے ہیں جو پوری دنیا میں چھا جاتے ہیں۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا کی دنیا میں ہر دن کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ سامنے آتا ہے، مگر کچھ ٹرینڈ ایسے ہوتے ہیں جو پوری دنیا میں چھا جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نیا ٹرینڈ "نانو بنانا 3D فوٹو” ہے، جو اس وقت ایکس اور انسٹاگرام پر دھوم مچا رہا ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں اپنی 3D تصاویر بنا کر شیئر کر رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد یہ جاننے کو بے چین ہیں کہ آخر یہ تصاویر بنتی کیسے ہیں۔

"نینو بنانا 3D فگرین ٹرینڈ” دراصل ایک نیا ڈیجیٹل اسٹائل ہے، جس میں آپ اپنی سولو یا فیملی تصویر کو ایک منفرد 3D مجسمے (Figurine) جیسا بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے صرف ایک فوٹو اور ایک سادہ ٹیکسٹ پرامپٹ درکار ہے۔ گوگل جیمِنی (Google Gemini) پر اپنی تصویر اپلوڈ کریں اور چند ہی سیکنڈز میں آپ کی 3D فوٹو تیار ہو کر سامنے آ جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف فوٹو ہی نہیں بلکہ آپ 3D ویڈیوز بھی اسی ٹرینڈ کے ذریعے بنا سکتے ہیں۔

3 آسان مراحل میں 3D فوٹو تیار کریں

مرحلہ 1: سب سے پہلے اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر Google Gemini اوپن کریں۔

مرحلہ 2: جیمِنی اوپن کرنے کے بعد میسج باکس میں موجود (+) بٹن پر کلک کر کے اپنی تصویر اپلوڈ کریں۔ کوشش کریں کہ تصویر ہائی کوالٹی کی ہو تاکہ نتیجہ مزید شاندار آئے۔

مرحلہ 3: تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد میسج باکس میں پرامپٹ (یعنی ہدایت یا ٹیکسٹ) ڈالیں۔ صرف چند سیکنڈز میں گوگل جیمِنی آپ کو ایک شاندار 3D فگرین فوٹو بنا کر دے گا۔

اس کے بعد آپ اپنی تصویر کو واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگائیں یا ایکس اور انسٹاگرام پر شیئر کریں، اور ٹرینڈ کا حصہ بن جائیں۔

نینو بنانا ٹرینڈ کے چند خاص ٹپس

بہتر نتائج کے لیے ہمیشہ ہائی کوالٹی تصویر اپلوڈ کریں۔

مختلف اسٹائلز آزمانے کے لیے پرامپٹ کو تخلیقی انداز میں لکھیں۔

سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے وقت ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ ضرور استعمال کریں تاکہ تصویر وائرل ہو سکے۔

کیا یہ سروس مفت ہے؟

ابتدائی طور پر بغیر لاگ اِن یا فیس کے صرف دو بار ٹرائل کی سہولت ملتی ہے۔ اس کے بعد آپ کو جیمِنی پر لاگ اِن کر کے چارجز ادا کرنے ہوں گے۔
اس میں دو فارمیٹ دستیاب ہیں:

2.0 فلیش: 3D اسٹیچو طرز کی تصویر

2.5 فلیش: اوریجنل اسٹائل 3D تصویر

یہی وجہ ہے کہ "نانو بنانا” ٹرینڈ نے نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ اب صرف تین آسان مراحل میں آپ بھی اس ڈیجیٹل جنون کا حصہ بن سکتے ہیں۔