دیگر ممالک

انڈونیشیا شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

زلزلے کا مرکز ٹینمبر جزائر کے شمال مغرب میں مالوکا میں سطح سمندر سے 221 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں بدھ کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 تھی تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3.49 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ٹینمبر جزائر کے شمال مغرب میں مالوکا میں سطح سمندر سے 221 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع ہے۔