بین الاقوامی

مسجد میں رمضان میں نمازیوں کا نیا ریکارڈ

حالیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران وکٹوریہ پارک کی سنٹرل مسجد میں نمازیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان المبارک میں مانچسٹر وکٹوریہ پارک کی سنٹرل مسجد میں نمازیوں کا ریکارڈ قائم ہوا۔

مانچسٹر: حالیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران وکٹوریہ پارک کی سنٹرل مسجد میں نمازیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان المبارک میں مانچسٹر وکٹوریہ پارک کی سنٹرل مسجد میں نمازیوں کا ریکارڈ قائم ہوا۔

نمازوں، تراویح اور اجتماعی افطار میں حالیہ ماہ مقدس میں ایک لاکھ پانچ ہزار افراد نے شرکت کی۔ اس بار افطار کے لیے مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

مسجد کے فینانس سکریٹری سہیل انور کے مطابق عید کے دن 12 ہزار سے زائد افراد نے 5 جماعتوں کے دوران نماز عید ادا کی اور رمضان کے 29 دنوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار افراد نے مسجد کا رخ کیا، یہ تمام افراد جمعہ کے اجتماعات، تروایح، نماز پنچگانہ اور افطار کی تقریبات میں شریک ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران 21 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا جبکہ بچوں کے افطار میں 1400 اور بین المذاہب افطار میں 1200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سال ماہ رمضان کے دوران تراویح کے وقت حملے کے لیے سنٹرل مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 2 مسلح افراد گرفتار ہوئے، لیکن یہ واقعہ بھی مسلمانوں کو خوفزدہ نہیں کرسکا۔