کھیل

نیوزی لینڈ نے ہندستان کو8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

ہندستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سرفراز خان اور رشبھ پنت کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندستان نے اپنی دوسری اننگز میں 462 رن بنا کر شاندار واپسی کی۔

بنگلورو: راچن رویندرا کی شاندار بلے بازی اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے اور اس کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا

گزشتہ روز ہندستان کو 462 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو 107 رن کا ہدف ملا۔ خراب روشنی کے باعث شام کو آگے کا کھیل نہیں ہو سکا تھا۔

آج صبح کے سیشن میں ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم (0) اور پھر ڈیون کونوے (17) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے میچ میں واپسی کی امیدیں بڑھا دی تھیں لیکن اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے ول ینگ اور راچن رویندرا نے تحمل سے بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ول ینگ (48 ناٹ آؤٹ) اور راچن رویندرا (39) نے رن کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے 27.4 اووروں میں دو وکٹ پر 110 رن بنائے اور آٹھ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد ہندستان میں ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کرنے والے راچن رویندرا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سرفراز خان اور رشبھ پنت کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندستان نے اپنی دوسری اننگز میں 462 رن بنا کر شاندار واپسی کی۔

 سرفراز نے پختگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار (150) رن بنائے، جبکہ رشبھ پنت نے دھماکہ خیز (99) کے ساتھ شائقین کو پر جوش کیا لیکن سنچری سے محروم رہے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 150 رن کی شراکت ہوئی۔ ہندستان نے دوسری اننگز میں 462 رن بنائے تھے۔ ہندستان کی پہلی اننگز صرف 46 رن پر سمٹ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 402 رن بنائے اور راچن رویندرا (134)، ڈیون کونوے (91) اور ٹم ساؤتھی (65) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر 356 رن کی برتری حاصل کی۔

ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے پنے میں شروع ہوگا۔