تعلیم و روزگار

کتاب ”احسن التجوید“ مفت حاصل کریں

جامعہ نظامیہ سے ملحقہ تمام مدارس کے طلباء وطالبات کے علاوہ دیگر افراد بھی جو خانگی طور پر جامعہ نظامیہ کے تجوید کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں‘ اس کتاب سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے امکانات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: جامعہ نظامیہ کا امتحان تجوید برائے قرأت امام عاصم کوفیؒ کا ماہِ شعبان (فروری) میں انعقاد عمل میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں
کتاب ”احسن التجوید“ مفت حاصل کریں
جامعہ نظامیہ کے ناکام طلبہ کیلئے پرچوں کی مکرر جانچ کا موقع
مقابلہ حسن قرأت و سیرت النبیؐ کوئیز
جامعہ نظامیہ میں درس بخاری شریف سے مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ اوردیگر علماء کا خطاب
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

جامعہ نظامیہ سے ملحقہ تمام مدارس کے طلباء وطالبات کے علاوہ دیگر افراد بھی جو خانگی طور پر جامعہ نظامیہ کے تجوید کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں‘ اس کتاب سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے امکانات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

کیونکہ مذکورہ کتاب جامعہ نظامیہ کے امتحان میں آنے والے ممکنہ سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل بطور گائیڈ ”شرح امتحان جامعہ نظامیہ برائے قرأت امام عاصم کوفی ؒ“ شائع کی گئی ہے۔

حال ہی میں بانی جامعہ نظامیہ کے عرس کے موقع پر امیر جامعہ نظامیہ کے ہاتھوں اس کتاب کی رسم اجراء عمل میں آئی ہے۔

اس کتاب کو مفت حاصل کرنے کیلئے قاری سید احسن الدین نظامی سے فون 7032591899 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔