حیدرآباد

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں این آئی اے کے دھاوے

این آئی اے کی حیدرآباد یونٹ نے مرکزی حکومت کے خلاف مبینہ سازش اوردیگرالزامات پر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اوردیگر 26افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

حیدرآباد: قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی کئی ٹیموں نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے بیشتر مقامات پر چھاپے مارے۔دہشت گردوں سے تعلقات کا پتہ چلانے کے لئے کل رات دیرگئے سے چھاپے مارنے کی کارروائی جاری ہے۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد، اے پی کے کرنول، گنٹور اور نیلور میں یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

این آئی اے کی حیدرآباد یونٹ نے مرکزی حکومت کے خلاف مبینہ سازش اوردیگرالزامات پر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اوردیگر 26افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

این آئی اے نے اپنی ایف آئی آر میں کہا ہے کہ غیر قانونی طور پرجمع ہونے، مذہب کی بنیاد پر دومختلف گروپس میں مخاصمت پیدا کرنے کا بھی ان پر الزام ہے۔