مہاراشٹرا

این آئی اے کی مہاراشٹر میں بڑی کارروائی

آپریشن کے دوران این-6 کے علاقے سے دو دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ان تینوں سے فی الحال سمبھاجی نگر اے ٹی ایس دفتر میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ممبئی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مہاراشٹر میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ہفتہ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے کو اس دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں سے متعلق ایک خفیہ اطلاع ملی تھی۔

متعلقہ خبریں
نیٹ پی جی امتحان شیڈول کے مطابق ہوگا
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

چھاپے کے دوران چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنا اور مالیگاؤں میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ چھترپتی سنبھاجی نگر میں، این آئی اے کے اہلکاروں نے آج صبح کیراڈ پورہ میں ایک جائیداد پر چھاپہ مارا اور مدرسہ کے استاد مولانا سید الیاس کو صبح 9 بجے کے قریب حراست میں لے لیا۔

آپریشن کے دوران این-6 کے علاقے سے دو دیگر مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ان تینوں سے فی الحال سمبھاجی نگر اے ٹی ایس دفتر میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

این آئی اے کے اہلکار ممنوعہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے سابق رکن مختار انصاری سے مالیگاؤں کے پاورلوم ٹاؤن میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مشتبہ روابط پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

این آئی اے کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر مشرقی اقبال روڈ پر واقع عبداللہ نگر میں ایک ہومیوپیتھی کلینک پر چھاپہ مارا۔ جاری آپریشن دہشت گرد تنظیم سے منسلک ممکنہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔

a3w
a3w