تعلیم و روزگار

نیٹ پی جی امتحان شیڈول کے مطابق ہوگا

نیٹ پی جی 2023 امتحان شیڈول کے مطابق 5 مارچ کو ہوگا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کے دن لوک سبھا میں یہ جانکاری دی۔

نئی دہلی: نیٹ پی جی 2023 امتحان شیڈول کے مطابق 5 مارچ کو ہوگا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کے دن لوک سبھا میں یہ جانکاری دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ECET کی مفت کوچنگ کلاسس کا افتتاح
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
تلنگانہ بھر میں جلد کے سی آر نیو ٹریشنل کٹس کی تقسیم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ امتحان اور کونسلنگ کے عمل میں مزید تاخیر نہ ہو اس کے لئے نیٹ پی جی 2023 امتحان کو ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وہ کانگریس رکن گورؤ گوگوئی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ سابق میں کووِڈ 19کی وجہ سے ایک مرتبہ 7 تا 8 ماہ اور دوسری مرتبہ 4 ماہ کی تاخیر ہوئی تھی۔

حکومت نے حال میں انٹرن شپ کی کٹ آف ڈیٹ بڑھاکر 11 اگست 2023 کردی تھی تاکہ ملک میں کوئی بھی طالب علم اس امتحان میں شرکت سے محروم نہ رہے۔

اس کے علاوہ طلبا کو 5 ماہ پیشگی جانکاری دے دی گئی تھی کہ نیٹ پی جی امتحان 5 مارچ کو ہوگا۔