نرملاسیتارمن نے حیدرآباد کو پونے، چنئی اور بنگلور سے جوڑنے والے ہائی اسپیڈ بلٹ ریل کوریڈورکا اعلان کیا
انہوں نے بتایا کہ ماحول دوست مسافر نظام کو فروغ دینے اور شہروں کے درمیان معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے یہ سات کوریڈورس تیار کئے جائیں گے جن میں ممبئی تا پونے، پونے تا حیدرآباد، حیدرآباد تا بنگلور، حیدرآباد تا چنئی، چنئی تا بنگلور، دہلی تا وارنسی اور وارنسی تا سلی گوڑی کے روٹس شامل ہیں۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ کی پیشکش کے دوران ملک میں سات نئے ہائی اسپیڈ ریلوے کوریڈورس شروع کرنے کا ایک بڑا اعلان کیا ہے جس میں حیدرآباد کو پونے، چنئی اور بنگلور سے جوڑنے والے ہائی اسپیڈ بلٹ ریل کوریڈورس شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماحول دوست مسافر نظام کو فروغ دینے اور شہروں کے درمیان معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے یہ سات کوریڈورس تیار کئے جائیں گے جن میں ممبئی تا پونے، پونے تا حیدرآباد، حیدرآباد تا بنگلور، حیدرآباد تا چنئی، چنئی تا بنگلور، دہلی تا وارنسی اور وارنسی تا سلی گوڑی کے روٹس شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مال برداری کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشرق میں دانکونی کو مغرب میں سورت سے جوڑنے والے ایک نئے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورکے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ اس وقت احمد آباد اور ممبئی کے درمیان ملک کے پہلے ہائی اسپیڈ کوریڈور پر کام جاری ہے جبکہ مشرقی اور مغربی فریٹ کوریڈورس پہلے ہی کئی ریاستوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔