دہلی

نیتی آیوگ کی میٹنگ۔ 10 ریاستوں کے چیف منسٹرس کی عدم شرکت

نیتی آیوگ گورننگ کونسل کی 9ویں میٹنگ میں آج 10 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے چیف منسٹرس نے شرکت نہیں کی۔

نئی دہلی: نیتی آیوگ گورننگ کونسل کی 9ویں میٹنگ میں آج 10 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے چیف منسٹرس نے شرکت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
نیتی آیو گ کی رپورٹ پر کے ٹی آر کا اظہارِ مسرت
نیتی آیوگ کی میٹنگ میں 8 چیف منسٹرس کی غیر حاضری بدقسمتی: بی جے پی

اِس کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ میٹنگ کے شرکاء کی تعداد بشمول چیف منسٹرس و لیفٹیننٹ گورنرس 26 رہی۔

غیرحاضر رہنے والوں میں کیرالا، تاملناڈو، کرناٹک، بہار، دہلی، پنجاب، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ اور پوڈوچیری شامل ہیں۔ سی او نے کہا کہ حصہ نہ لینے والوں کو اپنا نقصان ہے۔

چیف منسٹر بہار نتیش کمار اپنی ریاست میں اسمبلی اجلاس میں مصروف رہنے کی وجہ سے دہلی نہیں آسکے۔

a3w
a3w