مشرق وسطیٰ

بغداد میں امریکی شہری کا اغوا کی کوشش کے دوران قتل

عراقی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روزامریکی شہری کی نعش دارالحکومت کے علاقے کرادہ میں واقع ایک اسپتال منتقل کردی گئی۔ اسپتال کی ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ایک امریکی شہری کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اسے ہلاک کردیا گیا۔

عراقی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روزامریکی شہری کی نعش دارالحکومت کے علاقے کرادہ میں واقع ایک اسپتال منتقل کردی گئی۔ اسپتال کی ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتول کے پاس سے ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ انگریزی کا استاد تھا۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے مقتول کو لے جانے والی ایس یو وی پرفائرنگ کی اور اسے گولی مار کرقتل کردیا۔

https://twitter.com/iv_ehe/status/1589697246882590720

ایک پولیس میجر نے بتایاکہ ہماری ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ مسلح افراد امریکی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔