شمالی بھارت

نتیش کمار زیادہ دن این ڈی اے میں نہیں رہیں گے:آر جے ڈی

بہار اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیرمین اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر بھائی بیریندر نے آج کہا کہ چیف منسٹر نتیش کمار زیادہ دیر تک قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ نہیں رہنے والے ہیں کیونکہ وہ ان کے غلط عزائم کو سمجھ چکے ہیں۔

بھاگلپور: بہار اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیرمین اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر بھائی بیریندر نے آج کہا کہ چیف منسٹر نتیش کمار زیادہ دیر تک قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ نہیں رہنے والے ہیں کیونکہ وہ ان کے غلط عزائم کو سمجھ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
نتیش کمار نے بی جے پی کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے:لالو
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ

یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھائی بیریندر نے کہا کہ چیف منسٹر نتیش کمار سماج وادی سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔

وہ کبھی بھی غدار این ڈی اے اتحاد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور جلد ہی سماجی نظریات کے ساتھ آئیں گے، آنے والے دن بہار اور عام لوگوں کے مفادات کے لیے بہتر ہوں گے۔ سیاست میں امکانات کبھی ختم نہیں ہوتے۔

بیریندر نے کہا کہ ریاست کے لوگ بہت سی تبدیلیاں دیکھیں گے اور اس کے لیے انہیں انتظار کرنا پڑے گا۔ اس تبدیلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ عوام یہ بھی چاہتے ہیں کہ بہار کی شبیہ مزید داغدار نہ ہو اور بہار ہر میدان میں ترقی کرتا رہے۔