حیدرآباد

سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کا30اپریل کی صبح6بجے سے آغاز

انٹگریٹیڈسکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز 30 اپریل کی صبح 6 بجے سے سدرشن یگنم سے ہوگا۔ یگنم کی پورناہوتی دوپہر 1:20 اور1:30 کے درمیان ہوگی۔ اس کے بعد باقاعدہ نئے سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: انٹگریٹیڈسکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز 30 اپریل کی صبح 6 بجے سے سدرشن یگنم سے ہوگا۔ یگنم کی پورناہوتی دوپہر 1:20 اور1:30 کے درمیان ہوگی۔ اس کے بعد باقاعدہ نئے سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

اس کے فوری بعد چیف منسٹر کے سی آر چھٹی منزل پر اپنے چیمبر میں داخل ہوں گے۔

چیف منسٹر کے بعد وزراء اپنے اپنے چیمبرز میں داخل ہوں گے۔ دوپہر 2:15 بجے جدید سیکریٹریٹ کی عمارت میں پروگرام منعقد ہوگا جس سے چیف منسٹر کے سی آر خطاب کریں گے۔

اس کے بعد چیف سکریٹری‘سپیشل چیف سیکرٹریز پرنسپل سیکرٹریز سیکرٹریزکمشنرس اوردیگراہلکاراپنی اپنی نشستو ں پر براجمان ہونگے۔