مشرق وسطیٰ

جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، بائیں بازو جماعتوں کا 7 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

حماس کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات میں کسی پیش رفت کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

میں کہا گیا کہ اسرائیل نے مذاکرات کے اس دور کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ کی طرح سست روی کی پالیسی پر عمل درآمد کیا لیکن فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتیں اس جال میں نہیں آئیں گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے پریس آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کے دائرہ کار میں قطر سے واپس آنے والا اسرائیلی وفد کل شام مصر جائے گا۔

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں گزشتہ ہفتے امیدیں بڑھ گئیں ہیں ۔

حماس کے وفد نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے میز پر جنگ بندی کے مسودے پر اپنا ردعمل ثالثوں کو بھجوا دیا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدے میں ہم اتنے قریب پہنچے ہیں ۔

دوسری جانب، اسرائیلی خفیہ سروس موساد کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے پر معاہدہ ایک سنہری موقع ہوگا۔