تلنگانہ

کے سی آر، کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے پرچہ جات نامزدگی داخل

کے سی آر نے حسب سابق، موضع کونائی پلی میں واقع سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں پوجا کی۔ وہ،4 نومبر کو بھی اس مندر کا درشن کرچکے ہیں اور انہوں نے یہاں دیوی کے چرن میں پرچہ نامزدگیاں رکھے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کے آخری دن سے ایک یوم قبل ریاست بھر میں نامزدگیوں کے ادخال کے عمل میں تیزی پیدا ہوگئی ہے۔ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ10 نومبر مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف

 چیف منسٹر تلنگانہ و بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کے روز دونوں اسمبلی حلقہ جات گجویل اور کاماریڈی سے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ کے چندر شیکھر راؤ، پہلے بذریعہ ہیلی کاپٹر حیدرآباد سے گجویل پہونچے۔

 وہ،ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر موقوعہ انٹگریٹیڈ کامپلکس پہونچے، پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کے سی آر، بی آر ایس کی انتخابی گاڑی پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے بی آر ایس کی انتخابی گاڑی پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے بی آر ایس کے مقامی قائدین اور عوام کی بہت بڑی تعداد کو جو یہاں ان کے (کے چندر شیکھر راؤ) کے خیرمقدم کیلئے اکھٹا ہوئی تھی، ہاتھ ہلاکر ان کے  خیرمقدم کا جواب دیا۔

بی آر ایس سربراہ، جو2014 اور2018 سے حلقہ گجویل سے منتخب ہوئے ہیں، تیسری بار گجویل سے پرچہ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔ کے سی آر، حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے بھی مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے آج حلقہ کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

 قبل ازیں کے سی آر نے حسب سابق، موضع کونائی پلی میں واقع سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں پوجا کی۔ وہ،4 نومبر کو بھی اس مندر کا درشن کرچکے ہیں اور انہوں نے یہاں دیوی کے چرن میں پرچہ نامزدگیاں رکھے تھے۔

گجویل میں کے سی آر کے مدمقابل، بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر میدان میں ہیں۔ جبکہ کاماریڈی میں چیف منسٹر کے خلاف صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کانگریس امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی آر ایس کے کارگذار کے تارک راما راؤ نے پانچویں بار حلقہ اسمبلی سرسلہ سے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

وہ، سرسلہ روانہ ہونے سے قبل پرگتی بھون میں پوجا کی کے ٹی راما راؤ نے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کو اپنے پرچہ نامزدگی کے سیٹ حوالہ کئے۔ بی آر ایس کے اہم قائد و وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے بھی جمعرات کے روز حلقہ اسمبلی سدی پیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کی۔

انہوں نے ساتویں بار، اس حلقہ سے نامزدگی داخل کی ہے۔ راؤ نے ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی کے سیٹ حوالے کئے۔ قبل ازیں ہریش راؤ نے ضلع سدی پیٹ میں سری وینکٹیشور ا سوامی مندر میں پوجا کی۔ پرچہ نامزدگیوں کو دیوی کے چرن میں رکھنے سے قبل ان پرچہ جات پر دستخط کئے۔