تلنگانہ

تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج

تلنگانہ میں پارلیمنٹ انتخابات میں قسمت آزمائی کر رہے 524 امیدواروں میں سے تقریباً20فیصد یعنی 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پارلیمنٹ انتخابات میں قسمت آزمائی کر رہے 524 امیدواروں میں سے تقریباً20فیصد یعنی 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
تعلیم کیلئے مخصوص اسکول کے انتخاب کا حق نہیں: دہلی ہائی کورٹ
تلنگانہ میں محض 2 فیصد ووٹ شیئر کے فرق سے کامیابی کا فیصلہ
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
میری تعلیم بھی سرکاری اسکول میں ہوئی: ریونت ریڈی

سولہ فیصد امیدواروں یعنی 85 امیدواروں کے خلاف سنگین نوعیت کے فوجداری مقدمات درج ہیں۔ تقریباً 21 فیصد امیدوار، یعنی 109 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات 2024 (مرحلہ IV) کے لئے امیدواروں کے انتخاب میں سیاسی جماعتوں پر سپریم کورٹ کی ہدایات کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے کیونکہ انہوں نے پھر سے ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھا ہے جن کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔

سپریم کورٹ نے 13 فروری 2020 کو اپنی ہدایات میں سیاسی جماعتوں سے خاص طور پر کہا تھا کہ وہ اس طرح کے انتخاب کی وجوہات بتائیں اور وضاحت کریں کہ مجرمانہ سرگرمیوں سے دور لوگوں کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیوں نہیں کیا جا سکتا۔