دہلی

9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) لاگو ہونے کا انتظار ہے۔ ریاست کے یوم ِ تاسیس 9 نومبر کو اس کا اعلان ہونے والا تھا۔

دہرہ دون (آئی اے این ایس) اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) لاگو ہونے کا انتظار ہے۔ ریاست کے یوم ِ تاسیس 9 نومبر کو اس کا اعلان ہونے والا تھا۔

متعلقہ خبریں
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

لاگو ہونے میں تاخیر نے سیاسی تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو گمراہ کررہی ہے جبکہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یو سی سی بہت جلد لاگو ہوجائے گا۔ اس کے قواعد و ضوابط اور فنی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن راجیہ سبھا مہندر بھٹ نے کہا کہ قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار ہورہا ہے۔ کانگریس کی ترجمان ِ اعلیٰ گریما مہرادسونی نے کہا کہ دھامی حکومت نے ریاست کے یوم ِ تاسیس پر یو سی سی کا تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اس کے قواعد و ضوابط قطعیت پاچکے ہیں اور زائداز 15 دن قبل چیف منسٹر کو بڑی دھوم دھام سے پیش کردیئے گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ مہندر بھٹ کو اس کی جانکاری نہیں ہے۔ بی جے پی میں اندرونی الجھن کا پتہ چلتا ہے۔ اسی دوران چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے حال میں تیقن دیا کہ یو سی سی لاگو ہونے کی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔