ابھی تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے: کے ٹی آر
کے ٹی آر نے کہاکہ حیدرآباد نے تیزرفتار ترقی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جو مستحکم حکومت اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قابل قیادت کے تحت ممکن ہوسکا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعتیں کے تارک راماراؤ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 9برسوں کے درمیان تلنگانہ بالخصوص حیدرآبادمیں جوترقیاتی کام انجام دیئے گئے‘وہ نقطہ آغاز ہے ابھی تواصل کہانی شروع ہوئی ہے۔
حیدرآباد نے تیزرفتار ترقی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جو مستحکم حکومت اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قابل قیادت کے تحت ممکن ہوسکا۔تلنگانہ نے تمام شعبہ جات میں شمولاتی‘مربوط‘پائیدار‘ جامع اورمتوازن ترقی کی ہے۔
کے ٹی آر نے جمعرات کے روز یہاں ٹی۔انوویشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ریاستی وزیر نے مزید کہاکہ حیدرآباد‘اختراعات اور کاروباری ترقی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومتیں‘ اسٹاک ہولڈرس اورپالیسی سازوں کو ہر طرح کے امکانات پرتوجہ دیناتھا جودنیا میں کہیں سے بھی آئیڈیاز آسکتے تھے۔
تلنگانہ نے بھی یہی کیا ہے اوردنیا بھر کے صنعتوں‘ماہرین تعلیم اور انوویٹرس کے ساتھ مل کر کام کیاہے۔ بیرونی ملک کے دورہ کے دوران ٹی ہب‘وی ہب‘ ٹی ایس آئی سی‘ٹی ورکس اور آرآئی سی ایچ پر بھرپور توجہ دی گئی اور تلنگانہ کے انوویشن ایکوسسٹم کے مکمل اسپیکڑم کی نمائندگی کی گئی۔
اسی طرح ریاست میں نوجوان اختراعات کی تخلیق کے امکانات کوفروغ دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ اس مقام پرہے جہاں شمالی ہندوستان‘جنوبی ہندسے ملتا ہے اور جہاں جدت لاگوہو تی ہے۔
جدت‘ ٹکنالوجی جیسے ایک شعبہ تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ کئی شعبوں کوختم کرتی ہے۔ اس جدت‘ سرمایہ کاروں کے بشمول پالیسی سازوں اور اسٹاک ہولڈرس کوآگے لیجانے کویقینی بناتی ہے۔