آندھراپردیش
این ٹی راما کا یوم پیدائش، ارکان خاندان کا خراج
متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کی 101ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے ارکان خاندان نے شہرحیدرآباد میں واقع ان کی سمادھی پہنچ کر ان کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کے 101ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے ارکان خاندان نے شہرحیدرآباد میں واقع ان کی سمادھی پہنچ کر ان کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔
آج صبح این ٹی راما راو کے پوتے اداکار جونیر این ٹی آر، کلیان رام کے ساتھ ساتھ دیگر نے ان کو سمادھی پہنچ کر ان کو بھرپورخراج پیش کیا اورتلگوعوام کے لئے این ٹی راما راو کی خدمات کویادکیا۔
اس موقع پر اداکارجونیر این ٹی آر کے حامیوں نے سی ایم سی ایم کے نعرے لگائے۔