حیدرآباد
شمس آباد ایرپورٹ پر2 مسافرین کے پاس سے ایک کلو سونا ضبط
یہ دونوں کسٹم کے امور کی تکمیل کے بعد ایرپورٹ کے سٹی ایریا میں تھے۔ان کے سامان کی تلاشی کے دوران مشین نے مشتبہ شئے کا پتہ چلایا۔

حیدرآباد: خشک میوہ جات کے پیکٹس میں چھپاکرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ضبط کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق 2 مسافر جن کی شناخت شیخ جانی باشاہ اور شیخ خواجہ رحمت اللہ کے طورپر کی گئی ہے،ریاض سے براہ مسقط حیدرآباد پہنچے تھے۔
یہ دونوں کسٹم کے امور کی تکمیل کے بعد ایرپورٹ کے سٹی ایریا میں تھے۔ان کے سامان کی تلاشی کے دوران مشین نے مشتبہ شئے کا پتہ چلایا۔
اس شئے کی جانچ کے دوران خشک میوے جات کے ڈبے میں تقریبا ایک کلوسونے کا پتہ چلا جس کی مالیت 60,00000 روپئے ہے۔اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی کسٹم کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے ان مسافرین کو تحویل میں لے لیا۔