حیدرآباد
کار سرویسنگ کے دوران دل کا دورہ، میکان کی موت
اس میکانک کی شناخت 36سالہ جنگاریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔ جو کار کی مرمت کا کام کررہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑا۔
حیدرآباد: کار کی مرمت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے میکانک کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے علاقہ ونستھلی پورم کے ایک شوروم میں پیش آیا۔اس میکانک کی شناخت 36سالہ جنگاریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔
جو کار کی مرمت کا کام کررہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑا۔اس کے ساتھیوں نے اس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم اس کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرس نے اس کومردہ قراردیا۔ سی سی کیمرہ میں یہ منظر قید ہوگیا۔