جموں و کشمیر

’ون نیشن، ون الیکشن‘ معاملہ پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہئے : عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر کھل کربحث ہو نی چاہئے کئی اس کا حال دفعہ 370کی طرح نہ ہو کہ ایک گھنٹے میں بحث کے بعد جموں وکشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔

جموں: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کے روز ’ون نیشن ، ون الیکشن‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ دفعہ 370کے ساتھ ہوا وہ اس معاملے میں نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اس مسئلے پر میٹنگ کے دوران اپنا لائحہ عمل ترتیب دے گی۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

انہوں نے کہاکہ ’ون نیشن، ون نیشن‘ کے حوالے سے مرکزی کابینہ نے فیصلہ لیا ہے ابھی یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر کھل کربحث ہو نی چاہئے کئی اس کا حال دفعہ 370کی طرح نہ ہو کہ ایک گھنٹے میں بحث کے بعد جموں وکشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’ون نیشن، ون الیکشن‘ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کھل کر بحث ہونی چاہئے ۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس اس اہم مسئلے پر اپنے ممبران پارلیمان کے ساتھ میٹنگ کے بعد لائحہ عمل ترتیب دے گی۔

واضح رہے کہ مرکزی کابینہ نے کل ون نیشن ون الیکشن‘ مسودے کو منظور ی دی جس کے بعد اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا تاہم اپوزیشن پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔