تلنگانہ

کانگریس کی کامیابی سے ہی غریبوں سے انصاف ہوگا:ریونت ریڈی

صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس کی کامیابی سے ہی غریبوں سے انصاف ہوگا۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس کی کامیابی سے ہی غریبوں سے انصاف ہوگا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے پوچھا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کیا کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں کسی کو ڈبل بیڈروم مکان دیئے؟انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعلی نے کتنے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کئے۔

انہوں نے کل شب کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں مہم چلائی جہاں سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو امیدوار ہیں۔ریونت ریڈی اس حلقہ سے وزیراعلی چندرشیکھرراو کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ پورا ملک کاماریڈی کے فیصلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے اس حلقہ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔