آندھراپردیش

آندھرا کے طالبعلم کی دل کا دورہ پڑنے سے یوکرین میں موت

وہ اس ماہ کی 20تاریخ کو اپنے آبائی مقام کو واپس ہونے والاتھاتاہم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی جس پر اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایک طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے یوکرین میں موت ہوگئی۔اس طالب علم کی شناخت انامیاضلع کے رائے چوٹی سے تعلق رکھنے والے آرگریش کے طورپر کی گئی ہے جو جنگ زدہ یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تکمیل کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی

 اس کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اس ماہ کی 20تاریخ کو اپنے آبائی مقام کو واپس ہونے والاتھاتاہم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی جس پر اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔اس کے ارکان خاندان نے اس کی لاش کو اس کے آبائی مقام واپس لانے کو یقینی بنانے کی حکام سے خواہش کی ہے۔