بھارت

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری

نئی دہلی: اڈانی کمپنیوں میں سرکاری سرمایہ کاری کو لے کر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بدھ کے روز بھی راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا

نئی دہلی: اڈانی کمپنیوں میں سرکاری سرمایہ کاری کو لے کر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بدھ کے روز بھی راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوااور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ کے مسلسل التواء کیلئے حکومت ہی ذمہ دار: کھرگے
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے ارکان نے چیئرمین کی نشست کے سامنے جم کر نعرے بازی شروع کردی۔ ترنمول کانگریس کے ارکان منھ پر کالی پٹیاں باندھ کر آئے تھے۔

شوروغل کے درمیان چیئرمین نے ضروری کاغذات ایوان میں پیش کئے۔

اس کے بعد مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ انہیں اراکین کی طرف سے آٹھ نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے زبردست ہنگامہ شروع کردیا۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین نے تقریباً چھ منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w